الطاف بھائی سے چند سوالات

!الطاف بھائی کے آرمی چیف کے سوالات کی روشنی میں ایک محب وطن مہاجر کا الطاف بھائی سے سوالات

……بھائی آپ نے خود مہاجروں کو کیا دیا ماسوائے معصوم جانوں کے قتل کروانے کے

MQM Altaf

جو سوال آپ فوج سے کر رھے ھیں وہ پہلے اپنے آپ سے تو کریں کہ آپکے سر کتنے مہاجروں کا قتل ھے……!! ذرا ذھن پہ زور ڈالیں اور یاد کریں کہ آپکے حکم کے تحت کتنے مہاجروں کو قتل کیا گیا……صرف اس بات پر کہ انہوں نے آپکے حکم کے مطابق معصوم لوگوں کو قتل کرنے سے انکار کیا…..آپ مہاجر رھنما بن کر صرف چند ٹارگٹ کلرز کی مدد سے پوری مہاجر قوم کو یرغمال بنا کر نہیں بیٹھے ھوئے…..بھائی کراچی جیسے باھمی بھائی چارے کے شہر میں آپ نے فرقہ واریت کی آگ لگانے کی بھی بھرپور کوشش کی. علامہ علی اکبر اور مولانا مسعود بیگ کا قتل بھی اسی سازشی سوچ کا عکاس ھے….اور جب کچھ محب وطن لوگوں نے اس سازش کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی تو آپ نے فوراً لا تعلقی کا اعلان کر دیا……
بھائی جہاں آپ کی اجازت کے بغیر کوئی کهال نہیں لے جاسکتا وهاں آپکی اجازت کے بغیر کوئی کسی کی جان لے جائے یہ کیسے ممکن هے.
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ کراچی کی عوام نے آپکے مظالم سے تنگ آکر الیکشن میں کس کو بڑی تعداد میں ووٹ دئے مگر آپکی غنڈہ گردی سے لوگوں کا مینڈیٹ چرا لیا گیا……کیا آپ بھول رھے ھیں کہ تحریک میں جو مارشل لا آپ نے لگارکھاھے اسکی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں…….کیا آپ بھول رھے ھیں کہ تحریک کی قیادت کو اپنے مخصوص احکامات پہ چلنے کیلئے آپ نے اپنے خاص غنڈوں سے کتنی بار پٹوایا…..بھائی ذرا سوچئے کہ آپکی پارٹی کے کتنے عظیم لیڈر آپ نے اپنے خاص کارندوں سے قتل کروا دئیے اور پھر ان قتل کروانے والوں کو بھی قتل کروا دیا……بھائی ان تمام سالوں میں اگر مہاجروں نے اپنے خون سے پارٹی چلائی تو آپ نے صرف اس پر اکتفا نہیں کیا بلکہ آپ نے انکے معصوم ھاتھوں میں اتنے لوگوں کا قتل ڈلوا دیا کہ آج پورا شھر مہاجروں کو متحدہ قاتل محاجر کے نام سے یاد کر رھے ھیں……
بھائی آپکی مردانگی سے یوں تو سب ھی واقف ھیں مگر مہاجروں کا خون بیچ کر آپ لندن میں پرسکون زندگی گزار رھے ھیں
صرف ایک آپ ھی ایسے لیڈر ھیں جو جان کے خطرے سےبھاگ کر لندن جا بیٹھے ورنہ آج ملک حالت جنگ میں ھے اور کسی کی جان محفوظ نہیں…..میرا سوال تمام مہاجروں سے بھی ھے کہ کیا ھمیں واقعی ایسا لیڈر چاھیئے

VIDEO about Altaf Hussain (A MUST WATCH): www.facebook.com/video.php?v=844519555606048&set=vb.209496135775063&type=2&theater

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s