مریم نواز کا سوشل میڈیا سیل

سوشل میڈیا نے آج کے دور میں کافی اہم مقام حاصل کر لیا ہے. یہی وجہ ہے کے اب تمام سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا کو استمعال کر کے اپنی ساکھ بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہیں.  اپنے موقف کو درست ثابت کرنے اور لوگوں کی راۓ کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں. حال ہی میں ن لیگ کے سوشل میڈیا سیل کی روداد سامنے آیی ہے. انکشاف ہوا ہے مریم نواز ایک سوشل میڈیا سیل چلا رہی ہیں. مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل میں کام کرنے والوں کو ٥٥ ہزار فی بندہ تنخواہ دی جاتی ہے اور یہ تنخواہ میاں نواز یا مریم نواز خود نہیں دے رہے بلکہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے دی جاتی ہے. اس سوشل میڈیا سیل کا بجٹ ٣٨ کروڑ ہے

عوام کا پیسہ ان پر خرچ  کرنے کی بجایے اس طرح سے ضایع کیا جا رہا ہے جو کہ ناقابل تلافی ہے. ہمارے ٹیکس کا پیسہ ہمارے کام آنا چاہیے نہ کہ پانامہ کرپشن کو سوشل میڈیا پہ اپنے ذاتی مفادات کا دفاع کرنے کے لیے. یہ بات پارلیمنٹ کے حالیہ سیشن میں اٹھانے کی ضرورت ہے کہ حکمرانوں کے سوشل میڈیا سیل کو عوام کے پیسے سے کیوں چلایا جا رہا ہے. یہ ہی نہیں اس معاملے کی تحقیقات کرانے کے ضرورت ہے. اگر آج ن لیگ اس طرح عوام کا پیسہ ضایع کر رہی ہے تو کل کوئی دوسری جماعت الیکشن جیت کر حکومت میں آکر یہی کام کرے گی

یہ میڈیا سیل پاکستانی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے جو کہ برداشت نہیں کیا جانا چاہیے. حالیہ ڈان رپورٹ بھی اسی میڈیا سیل کے مرھون منت ہے. عوام کا پیسہ اس طرح برباد کرنے کی بجاے انکی فلاح کے لئے استعمال ہونا چاہیے.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s